Sunday January 19, 2025

ارجنٹینا کے عظیم سابق فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک) فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر دیاگو میرا ڈونا کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ۔ میرا ڈونا کا شکار دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ میرا ڈونا نے 4 ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی ۔ ڈیاگو میرا ڈونا فٹ بال کی تاریخ کے عظیم اور متنازع ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ڈیاگو میراڈونا ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ میرا ڈونا نے اپنے پیشہ ورانہ دور میں بوکا جونیئرز، ایف سی بارسلونا اور ایس ایس سی ناپولی کے لیے مختلف اعزازات حاصل کیے۔ اپنے بین الاقوامی دور میں میرا ڈونا نے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔میرا ڈونا نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی۔

FOLLOW US