لاہور قلندرز کو شکست کراچی کنگز پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

       

کراچی (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہوری بابراعظم نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل چیمپئن بنا دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے بڑے معرکے میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بنائے جسکے جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا ، شرجیل تیسرے اوور میں 13 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، 49 کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز بھی 11 رنز بنا کر دلبر حسین کا شکار بنے، چیڈوک والٹن اور بابراعظم کے درمیان 50 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔

بابراعظم نے 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے شامل تھے ، والٹن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
افتخار احمد صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بابراعظم نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، دلبر حسین نے 2،2 اور سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، فخرزمان اور تمیم اقبال بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں 37 رنز اور 10 اوورز میں 68 رنز بنائے۔ اننگز کے 11ویں اوور میں عمید آصف نے دونوں اوپننگ بلے بازوں کی اننگز کا خاتمہ کیا، تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ ہوا وہ 38 گیندوں پر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور فخرزمان نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے سب سے اہم بلے باز محمد حفیظ بڑے معرکے میں ناکام ثابت ہوئے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹ گئے،سمت پٹیل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اوررنز بنا کر ارشد اقبال کا شکار بن گئے ۔

بین ڈنک بھی ان کے پیچھے پیچھے 11 رنز بنا کر پویلین جاپہنچے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ارشد اقبال نے پویلین بھیجا۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ محمد فیضان نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی۔ شاہین آفریدی 12 اور ڈیوڈ ویسا 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال، عمید آصف، وقاص مقصود نے 2،2 اور عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی جب کہ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں جہاں دونوں ٹیموں نے ایک ،ایک میچ جیتا۔ واضح رہے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کیساتھ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیںگے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے
نیوزی لینڈ، ناخوش کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی ، 6مثبت ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باکس میں کھانا دیا جانے لگا
دنیا کے سپر سٹار فٹ بالر میرا ڈونا کی لاش کو3دن تک کہاں رکھاجائے گا،لیجنڈ فٹبالرکے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبرآگئی
پاکستان ٹیم کا دورئہ نیوزی لینڈ خطرے میں پڑ گیا اب اگر کسی کھلاڑی یا آفیشل نے کوویڈ پالیسی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائیگا:نیوزی لینڈ حکومت
پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑیوںکاکوروناٹیسٹ مثبت آتےہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیافیصلہ کردیا؟
ارجنٹینا کے عظیم سابق فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy