Tuesday January 21, 2025

اسے پھر دبئی کے ساحل پر ثانیہ مرزااور شعیب ملک کی ایسی تصاویر کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ساحل پر سیر سپاٹے کرتے تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کھیلوں کی دُنیا کی یہ خوبصورت جوڑی دبئی کے ساحل پر موجود ہے۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیچ پلیز۔‘ شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن

میں سمندر اور چھتری والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 14ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام جاری کیا تھا۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنے بیٹے سے بے تحاشا پیار کرتے ہیں، اذہان نے اُنہیں بے تحاشا بے لوث محبت، خوشی اور مسکراہٹیں دی ہیں۔‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اذہان کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’ اللّٰہ آپ کو ہدایت دے اور ہر اس خوشی سے نوازے جس کی آپ تمنا کریں، ہم آ پ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

FOLLOW US