Sunday January 19, 2025

زمبابوے کیخلاف شکست کے بعد پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کیلئے عظیم سابق پاکستانی کرکٹر سے معاملات طے کر لیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق کپتان یونس خان کے بورڈ سے معاملات طے پاچکے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب سابق کپتان کو نیا معاہدہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یونس خان سمیت دوسرے ٹیم انتظامیہ ارکان کی فہرست اگلے ہفتے کے دوران فائنل کرلی جائے گی ۔ خیال رہے کہ یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے عبوری بنیادوں پرکوچ مقرر کیا تھا، اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سابق کپتان کی بطور بیٹنگ کوچ ڈریسنگ روم میں موجودگی کو سراہا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی ۔

FOLLOW US