راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست، پاکستانی بلے بازوں نے فتح حاصل کرنے کا موقع گنوا دیا، سپر اوور میں صرف 2 رنز بنا سکے، زمبابوے نے 3 رنز کا ہدف 3 گیندوں پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سینچری، وہاب ریاض کی نصف سینچری اور آخری اوور میں موسیٰ خان کی ناقابل یقین بلے بازی کی وجہ سے میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا سکا۔ آخری اوور میں موسیٰ خان نے 13 رنز بنا کر ٹیم کو شکست سے بچایا۔
دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سپر اوور میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 2 رنز بنا سکے۔ افتخار احمد صفر جبکہ خوشدل شاہ 2 ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ زمبابوے نے 3 رنز کا ہدف 3 گیندوں پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ زمبابوے نے ٹیلر کی شاندار سینچری کی وجہ سے مقررہ 50 اوورز میں 278 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں خوشدل شاہ نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔ تیسرے میچ کیلئے پلئینگ الیون میں امام الحق ، فخرزمان ، بابراعظم(کپتان) ، حیدرعلی ، محمدرضوان (وکٹ کیپر) ، افتخاراحمد ، خوشدل شاہ (ڈبیو)، وہاب ریاض، شاہین آفریدی ، محمد حسنین اور محمد موسی شامل تھے۔ آل راونڈر فہیم اشرف کی طبعیت ناساز( فوڈ پوائزننگ ) ہو گئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دے دیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ بابر الیون کو سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو راولپنڈی میں ہی شیڈول ہیں۔