Thursday April 25, 2024

آخری گیند پر چوکا، پاکستان یقینی شکست سے بچ گیا، زمبابوے کیخلاف سنسنی خیز میچ برابر ہوگیا۔۔

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آخری گیند پر چوکا، پاکستان یقینی شکست سے بچ گیا، زمبابوے کیخلاف سنسنی خیز میچ برابر ہوگیا، موسیٰ خان نے آخری اوور میں 13 رنز بنا کر قومی ٹیم کو شرمناک شکست سے محفوظ رکھا، بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کی۔ اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں خوشدل شاہ نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔ تیسرے میچ کیلئے پلئینگ الیون میں امام الحق ، فخرزمان ، بابراعظم(کپتان) ، حیدرعلی ، محمدرضوان (وکٹ کیپر) ، افتخاراحمد ، خوشدل شاہ (ڈبیو)، وہاب ریاض، شاہین آفریدی ، محمد حسنین اور محمد موسی شامل تھے۔ آل راونڈر فہیم اشرف کی طبعیت ناساز( فوڈ پوائزننگ ) ہو گئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دے دیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ بابر الیون کو سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو راولپنڈی میں ہی شیڈول ہیں۔

FOLLOW US