Monday January 20, 2025

پاکستان کی پہلی گولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو چیمپئن، اولمپئن ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تائیکوانڈو چیمپئن ماہم آفتاب برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئیں۔ ماہم آفتاب برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ چار ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ ماہم آفتاب پاکستان آرمی کی جانب سے بھی تائیکوانڈو کھیلتی تھیں۔

تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل لینے والی پہلی خاتون تھیں۔ ماہم آفتاب پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون پلیئر تھیں۔ ماہم آفتاب کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے تھا ۔ ماہم آفتاب مسلسل سات سال تک قومی چیمپئن بھی رہی تھیں۔ ماہم آفتاب چار ماہ سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، پاکستان کی بہترین لڑاکا پلیئر برین ٹیومر کا مقابلہ نہ کر سکیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ماہم آفتاب نے سوگوران مین ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ ماہم آفتاب پاکستان آرمی اور پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔

FOLLOW US