Monday January 27, 2025

شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری ، ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی مل گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) شاہد آفریدی کی کرکٹ کے میدانوں میں دوبارہ واپسی، کپتان بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ آل راونڈر شاہد آفریدی جلد ہی ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے پلیئر ڈرافٹس میں شاہد آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز ٹیم
کی کپتانی سونپ دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم خرید رکھی ہے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ سرفراز احمد، وہاب ریاض اور دیگر کئی پاکستانی کھلاڑی بھی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ کے انعقاد میں تاخیر ہوئی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے آخر میں سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد ممکن ہوگا۔

FOLLOW US