Thursday March 28, 2024

زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی

لاہور (ویب ڈیسک) زمبابوے کے خلاف ملتان کے ون ڈے میچ میں بابر اعظم پہلی بار قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستانی ٹیم نے آخری ون ڈے گزشتہ برس دو اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا اور پانچ وکٹوں سے فتح پائی تھی۔ اس میچ میں سرفراز احمد نے قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔ اب پاکستانی ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹی ٹونٹی کپتان کو سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے وقت ایک روزہ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم تیرہ ماہ بعد زمبابوے کے خلاف ملتان میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ذرائع کےمطابق سری لنکا کے خلاف کراچی میں آخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں سے فخر زمان، افتخار احمد، محمد نواز، سرفراز احمد، محمد عامر، عثمان خان شنواری ، وہاب ریاض کی جگہ نئے چہروں کو زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز میں آزمائے جانے کا امکان ہے۔ نیشنل ٹی ٹورنامنٹ 18 اکتوبرکومکمل ہورہا ہے جس کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔ زمبابوے ٹیم کی آمد کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بائیو ببل کا حصہ بنادیاجائے گا۔

FOLLOW US