Tuesday April 23, 2024

آئی پی ایل کی نشریات پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گی

دبئی (ویب ڈیسک) آئی پی ایل کے آغاز میں اب ایک ہفتہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے لیگ متحدہ عرب امارات میں ہوگی، میچز خالی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیںگے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا یہ 13 واں ایڈیشن پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوسکے گا اور نہ ہی اسکی سٹریمنگ ممکن ہوگی ۔ آئی پی ایل منتظمین کے مطابق سیاسی و بارڈر کشیدگی کے سبب اس سال آئی پی ایل پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوگی ۔ خبر میں یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان اور چین خود سے ٹیلی کاسٹ نہیں کر رہے اور یا پھر ان ممالک کو سہولت دی نہیں جائیگی ۔

آئی پی ایل 120 سے زائد ممالک میں براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگی ۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا، انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیںگے، لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائیگا اور لیگ میں فائنل سمیت 53 میچز کھیلے جائیںگے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق یہ ایونٹ رواں سال 29 مارچ سے بھارت میں شیڈول تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے 14 اپریل کو اس اعلان کے بعد کہ بھارت میں لاک ڈاون کم ازکم 3 مئی 2020ء تک جاری رہیگا، بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کوغیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔ 2 اگست 2020ء کو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر 2020ء کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ 2014ء میں ہندوستان میں انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کا آدھا سیزن یواے ای منتقل ہوگیا تھا

یوں متحدہ عرب امارات اس سے قبل 2014ء میں آئی پی ایل کے میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم سب سے زیادہ 4 مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 2008ء میں کھیلا گیا تھا جو راجستھان رائلز نے جیتا تھا۔ شین واٹسن راجستھان رائلز کی قیادت کی تھی۔ لیگ میں ابتک بھارت کے ویرات کوہلی 5412 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے 170 وکٹوں کیساتھ سب سے زیادہ وکٹ حاصل کی ہیں۔

FOLLOW US