Thursday March 28, 2024

زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری لیونل میسی 126 ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلے نمبر پر

واشنگٹن(ویب ڈیسک) زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری،لیونل میسی 126 ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلے نمبر پر،ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر بن گئے۔امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بارسلونا کلب کے لیونل میسی نے 126 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔اس آمدنی میں میچ فیس کی مد میں 92 ملین ڈالر اور برانڈز کی تشہیر سے حاصل ہونے والی 34 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے۔

اس کے علاوہ فہرست میں دوسرے نمبر پر پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں جن کی آمدنی 117 ملین ڈالر ہے۔تیسری پوزیشن برازیل کے نیمار کی ہے جن کی رواں سال کی آمدنی 96 ملین ڈالر ہے جب کہ فرانس کے کلیان مباپے 42 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔رواں سال آمدنی کے لحاظ سے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح 37 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

FOLLOW US