Tuesday May 7, 2024

سرفراز نے انگلینڈ میں آخری ٹی 20کھیلنے سےکیوں انکار کردیاتھا،وجہ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ، یونس خان کے سمجھانے اور مصباح الحق کی یقین دہانی پر میچ کھیلنے پر رضامند ہوئے۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اس حوالے سے بتایا کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا تھا ان کے تحفظات تھے، اگر وہ بھی سرفراز احمد کی جگہ ہوتے تو یہی کرتے، سرفراز احمد کے خدشات دور کرنے کی ضرورت تھی،

جو ہم نے دور کردیے اور معاملہ ختم ہوگیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ سرفراز احمد، ان کے، بابر اعظم اور یونس خان کے سمجھانے پر میچ کھیلنے کے لیے رضامند ہوئے تھے۔مصباح کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا تھا لیکن جب آپ کو سیریز کا آخری میچ کھلایا جائے تو کھلاڑی کو یقینی طور پر تشویش لاحق ہوتی ہے، تشویش کی وجہ سے سرفراز احمد نے اپنے تحفظات کا ٹیم انتظامیہ سے اظہار کیا تھا۔چیف سلیکٹر کے مطابق سیریز کا آخری میچ تھا اس لیے ان پر دبا تھا کہ اگر انیس بیس ہوگیا تو وہ مشکل میں آسکتے ہیں۔

FOLLOW US