Thursday November 28, 2024

پاکستانیوں کا مطالبہ پورا۔۔!! سر ویوین رچرڈز کو پاکستان میں کونسا عہدہ دیا جارہا ہے؟ بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک )اپنے دور کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرح گال گلیڈی ایٹرزکے بھی مینٹور ہوں گے۔ گال گلیڈی ایٹرز ٹیم اونر ندیم عمر کے مطابق اگر سری لنکن پریمئیر لیگ کے لیے سابق ویسٹ انڈین کپتان بوجوہ دستیاب نہ ہوسکے تو شاہد خان آفریدی مینٹور کی ذمہ داری ادا کریں گے ، 68 سالہ سر ویوین رچرڈزکی موجودگی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند اور ان میں کامیابی کیلئے جوش و جذبہ بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب آفریدی کی ٹیم میں شمولیت ہمارے لیے دہری خوشی کا باعث ہے، وہ ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں،ان کے آنے سے سٹیڈیم بھر جاتا اور آؤٹ ہونے سے خالی ہوجاتا ہے، ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ ہمارا کپتان رہا اور آئندہ بھی رہے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سری لنکا میں کھیلی جانے والی ’لنکا پریمیئر لیگ‘ کی ٹیم ’گال گلیڈی ایٹرز‘ خریدی ہے۔اس موقع پر لیگ منتظمین کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں کرکٹ کے انعقاد کے لیے حالات کافی بہتر ہیں، پاکستانی اونر شپ میں ٹیم کی شمولیت کافی خوش آئند ہے ۔ عبوری شیڈول کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک سری لنکا کے تین مقامات پر کھیلی جاِئے گی جس میں دنیا بھر کے متعدد ٹاپ کرکٹرز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت قومی ٹیم کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔

FOLLOW US