Saturday May 4, 2024

انگلینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد محمد حفیظ کی آئی سی سی رینکنگ میں بڑی چھلانگ

دبئی (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے اوپنر ٹام بینٹن اور پاکستان کے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ نے نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی کے نئے زینے چڑھے ہیں۔ بینٹن نے اس سیریز میں 137 رنز سکور کیے جس میں پہلے ٹی ٹونٹی میں 71 رنز کی اننگز بھی شامل تھی جس کے ساتھ وہ حیرت انگیز طور پر 152 مقام حاصل کرتے ہوئے 43 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا، حفیظ نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں ناٹ آؤٹ 86 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 155 رنز سکور کرکے 68 ویں سے 44 ویں نمبر پر چھلانگ ماری ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں کیریئر کی بہترین درجہ بندی سے لطف اندوز ہونے والے ڈیوڈ مالان سیریز میں مجموعی طور پر 84 رنز سکور کرکے ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست میں واپس آگئے ہیں جب کہ جونی بیئرسٹو نے بھی ایک مقام حاصل کرکے کیریئر کی بہترین 22 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ سیریز میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان نے ایک درجے ترقی کے ساتھ 8 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ انگلینڈ کے ٹام کیرن اور پاکستان کے شاہین آفریدی مشترکہ طور پر 20 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ دونوں فاسٹ باولرز نے سیریز میں 2،2 شکار کیے اور کیرن نے 7 درجے جب کہ شاہین آفریدی نے 14 درجے ترقی حاصل کی ۔ وہاب ریاض 18 درجے ترقی کے ساتھ 107 ویں اور حارث رؤف 25 درجے ترقی پاکر 157 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

FOLLOW US