Sunday January 19, 2025

آئی پی ایل بھی کورونا سے متاثر۔۔ کھلاڑیوں سمیت 13افراد میں وائرس کی تصدیق

دبئی (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے اور بیرون ملک ایونٹ کے انعقاد کے باوجود ایونٹ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔انڈین پریمیئر لیگ کا رواں سال مئی میں بھارت میں انعقاد ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر لیگ کو موخر کردیا گیا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا البتہ بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد حکام نے بیرون ملک لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔بھارت اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے

اور روزانہ کی بنیاد پر 70ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اسی لیے لیگ متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جا رہی ہے تاہم دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ چنئی سپر کنگز فرنچائز کے کھلاڑیو?ں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی ہے اور ان کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد شرکا نے لازمی ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط پوری کی۔بورڈ کے مطابق 28 سے 28اگست کے دوران ایک ہزار 988 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے اور جن کے ٹیسٹ کیے گئے ان میں کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، ٹیم مینجمنٹ، بی سی سی آئی کا عملہ، آئی پی ایل کی آپریشن ٹیم اور دیگر افراد شامل ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق کٴْل 13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جن میں دو کھلاڑی بھی شامل ہیں اور ان تمام افراد کو آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی سپر کنگز کے دو کھلاڑیوں دیپک چاہر اور رتوراج گائیکواڈ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور فرنچائز کے اسکواڈ سمیت ٹیم مینجمنٹ کا جمعہ کو چوتھی مرتبہ کووڈ19 کا ٹیسٹ کیا گیا،اب یہ دیکھنا ہو گا کہ دیپک چاہر اور رتوراج گائیکواڈ لیگ میں مزید حصہ لیتے ہیں یا نہیں کیونکہ چنئی سپر کنگز اس سیزن پہلے ہی سریش رائنا کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے جو ذاتی وجوہات کے سبب اس سال ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں،چند ٹیموں نے ایونٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے البتہ چنئی سپر کنگز کے کیمپ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ایونٹ کے آغاز میں 20 دن کا وقت رہ جانے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

FOLLOW US