Thursday November 28, 2024

آئی پی ایل کا کامیاب ترین بلے باز اچانک ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو کر ملک واپس چلا گیا

دبئی (ویب ڈیسک ) دبئی میں 19 ستمبر سے شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، کورونا کیسز پازیٹو ہونے کی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے، ٹیم کے ساتھ موجود چنائی سپرکنگز کے معروف بیسٹمین سریش رائنا نے فیملی ایشوز کو جواز بناکر گھر کی راہ لے لی ہے۔چنائی سپرکنگز کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سریش رائنا آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، ہم اس مشکل وقت میں سریش رائنا اور ان کی فیملی کے ساتھ ہے،

ایم ایس دھونی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے رائنا چنائی سپرکنگز کے ٹاپ سکورر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطاق ایک روز پہلے چنائی سپرکنگز ٹیم کے ایک فاسٹ بولر دیپک چاہر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد 34 سالہ سریش رائنا نے واپس بھارت جانے کا فیصلہ کیا، وہ انڈین پرمیئر لیگ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں جنہوں نے اب تک 193 میچز میں 33.34 کی اوسط سے 5368 رنز سکور کررکھے ہیں جس میں ایک سنچری اور 38 نصف سنچریاں شامل ہیں ، انہوں نے یہ رنز 137.11 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ،اب تک رپورٹ ہونے والے گیارہ کورونا پازیٹو کیسز میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں اور سٹاف کا تعلق چنائی سپرکنگز سے ہے۔

FOLLOW US