ممبئی (ویب ڈیسک) بلیک منی کو وائٹ کرنے کے خواب چکنا چور۔ ایک اور بڑی اسپانسر کمپنی نے آئی پی ایل کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ایک بڑی اسپانسر کمپنی نے آئی پی ایل کا ساتھ چھوڑ دیا، یہ ریٹیل گروپ تشکیل نو کے مرحلے سے گزررہا ہے، اس لیے وہ لیگ کی مرکزی اسپانسرشپ سے دستبردار ہوگیا۔ اس سے قبل چینی موبائل کمپنی نے بھی رواں سال کیلیے اسپانسر شپ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی، اس وجہ سے لیگ کو اپنے مرکزی ٹائٹل حقوق کم داموں فروخت کرنا پڑے تھے۔دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے منگل کے روز چینی کمپنی ویوو سے اپنی اسپانسر شپ لیکر جوئے کی مقامی کمپنی کو دیدی،
ڈریم 11 نامی انڈین کمپنی اب آئی پی ایل کی مرکزی اسپانسر ہوگی، فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی لڑائی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی سے معاہدہ معطل کردیا تھا۔ آئی پی ایل کے چیئرمین بریجیش پٹیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کیلئے معاہدہ کیا گیا ہے جس کی مالیت 3 کروڑ ڈالر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈریم 11 نے دیگر مقامی کمپنیوں کو ہرا کر بولی جیتی جو آئی پی ایل کی چھوٹی اسپانسر شپ کمپنیاں ہیں۔ چین کی الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی ویوو نے پانچ سالہ ڈیل کیلئے 33 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جو 2022ء تک کیلئے تھا اور اس طرح ہر سیزن کا معاہدہ تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بنتا تھا۔ آئی پی ایل نے چین کیساتھ کشیدگی کے بعد یہ معاہدہ معطل کردیا تھا۔