Monday January 20, 2025

بڑی خوشخبری: اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں کونسی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے اور میچزکس شہر میں ہوں گے ؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک )انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جاری ہے تاہم اس سے قبل ہی ایک اور خوشخبری آ گئی ہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ سیریز کیلئے زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اضافی میچز کی درخواست کر دی ہے جس کے بعد درخواست پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ، زمبابوے کی ٹیم پاکستان میں دو ہفتے قرنطینہ میں رہے گی ۔یاد رہے کہ تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کا بھر کس نکال دیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنانے کے بعد اننگ ڈکلیئر کر دی ہے تاہم پاکستان نے انگلینڈ کے 583رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے ہیں ۔ کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے ہیں ۔

FOLLOW US