ساؤتھمپٹن (ویب ڈیسک) تیسرا ٹیسٹ میچ، انگلینڈ کی پہلی اننگ کا اختتام، انگلش بلے بازوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، سیریز کے فیصلہ کن میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 583 رنز پر اپنی اننگ ڈیکلئیر کر دی، زیک کرولی نے ڈبل سینچری اسکور کی۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باولر کا مزید بھرکس نکال دیا۔ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ نے پہلے اننگ میں 583 رنز بنا لیے اور اس کے 8 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے اپنی اننگ ڈیکلیئر کر دی ہے۔ زیک کرولی تاریخ ساز اننگ کھیلنے کے بعد 267 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
یہ ان کا ڈیبیو میچ ہے۔ جبکہ بٹلر بھی سینچری اسکور کر کے نمایاں رہے۔ اس سے قبل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔ اس وقت انگلینڈ کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا چکی تھی اور کریز پر زیک کرولی اور جاز بٹلر موجود تھے۔ بعد ازاں اننگ کا آغاز ہونے پر دونوں بلے بازوں نے دوبارہ سے دھواں دار بیٹنگ کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فواد عالم نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ خیال رہے کہ زیک کرولی کی شان دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنا لیے تھے۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 10 سال کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے دہانے پر ہے۔