Tuesday May 7, 2024

مسئلہ کشمیر پر شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر ایک بار پھر لڑپڑے۔۔ لالہ نے سابق بھارتی کرکٹر کو اپنی نظروں میں ہی گرا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر میں گزشتہ تین روز سے جاری انسانیت سوز کارروائیوں پر پاکستانی آل رائونڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا خون جوش مار گیا اور انھوںنے انسانی حقوق کی انسانی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کوختم کروانے کا مطالبہ کر دیا جس پر ان کے پرانے مخالف بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر بھی

میدان میں آگئے اور ان کی ٹویٹ کا اپنے روایتی بھونڈے پن اور چھچھورے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ
شاید یو این (اقوام متحدہ)سے آپ کی مراد انڈر 19ہے ۔ کیونکہ آپ کے ذہن کی عمر ہی اتنی ہے۔
تاہم آفریدی نے ایک انتہاپسند اور متعصب بھارتی کے اشتعال انگیز بیان کا جواب بھی تحمل مزاجی اور شائستگی سے دیتے ہوئے ایک ایسی تصویر شئیرکر ڈالی کہ گھمبیر نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ خود اپنی فیملی کے سامنے بھی بے عزت ہو گئے ۔ اس تصویر میں آفریدی کو ایک بھارتی مداح کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس نے ہاتھ میں بھارتی جھنڈا اٹھا رکھا ہے ۔
آفریدی نے ٹویٹ کے نیچے لکھا ہے ۔
ہم سب کا احترام کرتے ہیں۔ اور ایک کھلاڑی کی جانب سے یہ سب سے اچھی مثال ہے ۔ لیکن جب بات انسانی حقوق کی ہو گی تو ہم اپنے نہتے کشمیریوں کےلئے بھی ایسی ہی توقع رکھتے ہیں۔

 

 

FOLLOW US