Friday March 29, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ منسوخ ہو جانے کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گریٹر مانچسٹر میں اٹھائے گئے اضافی احتیاطی اقدامات سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 اگست سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ متاثر نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کے باعث حال ہی میں مانچسٹر میں علاقے کے مختلف گھروں کے رہائشی افراد کے ملاقات پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بدھ سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے

تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ای سی بی نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی پیروی اپنے وضع کردہ سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کریں گے اور میچ بھی شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث مانچسٹر سمیت شمالی علاقوں میں اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے تحت ان علاقوں میں مختلف گھروں کے رہائشی افراد چار دیواری اور باغات میں بھی نہیں مل سکیں گے البتہ پبز اور ریسٹورنٹس میں انفرادی طو ر پر آنے کی اجازت ہو گی مگر وہاں بھی دیگر افراد قریب یا ساتھ بیٹھنے پر ممانعت ہو گی۔

FOLLOW US