Monday May 6, 2024

کیا آپ جانتے ہیں یہ ذلیل انسان کون ہے؟؟اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران اس نے سٹیڈیم میں کیا شرمناک حرکت کی؟؟ہر ایک کو شرمندہ کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج جب ترقی پسند معاشروں نے بھی اس حقیقت کو پہچان لیا ہے کہ دولتمندی کا معیار روپیہ پیسہ نہیں بلکہ اخلاق و کردار ہے ۔ پاکستان میں فرسودہ ذہنیت کے حامل کچھ نو دولتیے اپنی گھٹیا لفاظی اور رویے سے اپنی اوقات ظاہر کرتے رہتے ہیں ۔ ان کے الفاظ اور عمل سے یہ ظاہر اور ثابت ہوتا ہے کہ جب بے وفا دولت ان سے چھن جائے گی

تو اخلاق و کردار سے محروم ان گندی نالی کے کیڑوں کی حالت بھکاریوں سے بھی بدتر ہو جائے گی۔ ایسا ہی ایک ذلیل انسان پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والے میچز کو دیکھنے کےلئے پانچ ہزار کا مہنگا ٹکٹ خرید کرآگیا۔ اور اپنی کھوکھلی امارت کو جتلانے کےلئے اس سٹینڈ کی طرف منہ کرکے کھڑا ہو گیا جہاں پانچ سو روپے کے ٹکٹ کے خریدار تماشائی بیٹھے ہوئے تھے۔ اس شخص نے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے ” شاباش غریبو! 500کی اوقات والو! ” کے آوازے کسنا شروع کر دیے۔ سوشل میڈیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ طرز عمل سننے والوں کےلئے مایوس کن تو ہوگا ہی لیکن اگر سوچا جائے تو اس کے آس پاس موجود امیر لوگوں کو بھی ایسے آدمی کے ساتھ بیٹھنے پر شرمندگی محسوس ہوئی ہوگی۔

FOLLOW US