Monday May 6, 2024

شاداب خان نے والٹن کو آئوٹ کرکے کون سی گالی دی ہو گی؟؟؟وسیم اکرم نے ایسا لفظ کہہ ڈالا کہ رمیز راجہ بھی ہنسی نہ کنٹرول کرسکے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر شاداب ختم گزشتہ روز میچ کے دوران والٹن کے ہاتھوں تھوڑی سی دھلائی کے بعد جب انھیں کلین بولڈ کرنے میں کامیاب ہوئے تو انھیں انتہائی نازیبا کلمات کہہ کرپویلین لوٹنے کا اشارہ کیا ۔ جس پر انھیں میچ فیس کا 20فیصد بطور جرمانہ دیناپڑے گا ۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران یہ ناخوشگوار صورتحال اس وقت پیش آئی جبکہ 29گیندوں کا سامنا کرکے 40رنز بنانے والے والٹن شاداب خان کی ایک گوگلی پر بولڈ ہو گئے۔ شاداب خان اپنی جوابی کے جوش میں کچھ زیادہ ہی پھٹ پڑے اور ویسٹ انڈین بلے باز کو ایک ن

ازیبا گالی سے نوازڈالا ۔ جس پر انھیں میچ ریفری ڈیوڈ بون نے جرمانہ کر ڈالا۔ وسیم اکرم نے کمنٹری کے دوران رمیز راجہ کے اس سوال پر کہ یہ کیا گالی کیا ہوسکتی ہے۔؟؟ دلچسپ جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے جو انھوںنے کہا وہ کوئی چائنیز (چینی)نام ہے ۔ اس پر رمیز راجہ کھلکھلا کر ہنس پڑے۔

FOLLOW US