Wednesday April 24, 2024

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، 3 کھلاڑیوں کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 20 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے، وہاب ریاض، سرفراز احمد اور سہیل خان کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریکٹس میچز کے اختتام کے بعد انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تین کھلاڑیوں وہاب ریاض، سرفراز احمد اور سہیل خان کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے 20 کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، بابر اعظم، شان مسعود، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، شاداب خان، امام الحق، محمد عباس، محدم رضوان، نسیم شاہ، سہیل خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، وہاب ریاض، یاسر شاہ، سرفراز احمد، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، فواد عالم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس انٹراسکواڈ میچزاور آرام ہوگا ۔ یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا جبکہ 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔

FOLLOW US