Saturday May 18, 2024

انگلینڈ میں قومی کرکٹرز پر کڑی نگرانی ۔۔ واش روم جانے کے لیے بھی کیا کرنا پڑتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

ڈربی(ویب ڈیسک)اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ اور بابر اعظم کی قیادت میں ٹی20 سکواڈ کے اراکین ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں،دورہ انگلینڈ کے موقع پر کھلاڑیوں کو ایکریڈٹیشن کارڈ کیساتھ اضافی کارڈ جاری کیا گیا ہے،کارڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے، کھلاڑیوں کوہر وقت اپنے ساتھ ایکریڈٹیشن کارڈ کے ہمراہ منسلک دوسرے کارڈ کو رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی کڑی نگرانی ہو سکے۔دورہ انگلینڈ کے پہلے مرحلے میں قومی ٹیم ووسٹر کے بعد اب دوسرے مرحلے میں ڈار بی میں موجود ہے، ووسٹر کے بعد ڈار بی میں بھی کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے

کہ وہ گراؤنڈ کے واش روم کے برعکس ہوٹل میں اپنے واش روم کا استعمال کریں۔دوسری جانب بائیو سیکیور ماحول میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے دورے کے ایکریڈٹیشن کارڈ کے ساتھ ایک دوسرا کارڈ جاری کیا گیا ہے۔دوسرا کارڈ کریڈٹ کارڈ جتنا بڑا ہے اور کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہر وقت اپنے ساتھ ایکریڈٹیشن کارڈ کے ہمراہ منسلک دوسرے کارڈ کو رکھیں۔اطلاعات کے مطابق دوسرے کارڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔دورے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے جاری کیے گئے دوسرے کارڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے تاکہ وہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔

FOLLOW US