Wednesday May 15, 2024

پاک انگلینڈ سیریز سے قبل برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ، شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی

لندن (ویب ڈیسک) پاک انگلینڈ سیریز سے قبل برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ، شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی، 26 اور 27 جولائی کو سرے بمقابلہ مڈل سیکس دوستانہ کاؤنٹی میچز میں شائقین کی کم تعداد کو اسٹیڈیم آنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے تماشائیوں کو اسٹیڈیم کو رخ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آزمائشی طور پر رواں ماہ سے شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی۔

رواں ماہ کے آخر میں 26 اور 27 جولائی کو سرے بمقابلہ مڈل سیکس دوستانہ کاؤنٹی میچز میں شائقین کی کم تعداد کو اسٹیڈیم آنے دیا جائے گا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب سے شائقین کی اسٹیڈیم واپسی کی اجازت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی محفوظ واپسی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈم میں آنے کی اجازت مل جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا آغاز اگست میں ہوگا۔

FOLLOW US