Monday January 20, 2025

قومی کرکٹر محمد عامر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

لاہور (اویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک اور بیٹی کے باپ بن گئے۔ محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔ کرکٹر نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی اور ساتھ ہی اپنی ننھی پری کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔ محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر لکھا ’’ بالآخر اللہ کی رحمت زویا عامر‘‘۔ قومی کرکٹر کی بیٹی کے ساتھ تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تمام کھلاڑیوں نے محمد عامر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس کے ہاں اس سے قبل اکتوبر 2017ء میں بھی بیٹی منساء کے پیدائش ہوئی تھی ۔

FOLLOW US