Saturday May 18, 2024

بریکنگ نیوز: کرونا کے باعث ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث ایشیاء کرکٹ کپ منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث ایشیاء کرکٹ کپ منسوخ کردیا گیا ہے، رواں سال ایشیاء کپ کا انعقاد نہیں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیاء کپ کی میزبانی کرنا تھی۔

یاد رہے ایشیاء کپ 2020ء کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے.

FOLLOW US