Thursday November 28, 2024

گرانٹ فلاور کا یونس خان پر چھری گلے پر رکھنے کا الزام، معاملے کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی جانب سے ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان پرالزام سے پی سی بی نے لاتعلقی ظاہر کردی البتہ باوثوق بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناشتے کی میز پر پیش آنے والا واقعہ صرف ایک مذاق تھا جس کی درست عکاسی نہیں کی گئی۔ حالیہ ویڈیو پوڈکاسٹ میں گرانٹ فلاور نے انکشاف کیا تھا کہ دو ہزار سولہ کے آسٹریلین ٹور پر یونس خان نے برسبین ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ سے متعلق ہدایات دینے پر ان کے حلق پر چھری رکھ دی تھی اور وہاں موجود مکی آرتھر کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا تھا۔

یونس خان پر سنجیدہ نوعیت کے الزام کے باوجود پی سی بی نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن بورڈ کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ برسبین میں پیش آنے والا واقعہ اتنا سنجیدہ نوعیت کا نہیں تھا جس کی عکاسی گرانٹ فلاور نے کی کیونکہ یہ ناشتے کی میز پر پیش آنے والا محض ایک دوستانہ مذاق تھا جس کے دوران یونس خان نے ازراہ مذاق مکھن لگانے والی چھری لہراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سکون سے ناشتہ کرنے دیا جائے اور ناشتے کی میز پر ہدایات نہ دی جائیں۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے یونس خان نے بھی کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔

FOLLOW US