لاہور(ویب ڈیسک) 5 پاکستانی کرکٹرز کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگئی، حیدر علی، حارث روف، کاشف بھٹی، عمران خان اور ملنگ علی میں دوبارہ مہلک وبا کی تشخیص، قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ان کھلاڑیوں میں سے 10 کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ پی سی بی نے ان تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا، جن کی رپورٹ اب سامنے آگئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 5 کھلاڑیوں کی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں حیدر علی، حارث روف، کاشف بھٹی، عمران خان اور ملنگ علی شامل ہیں۔ جبکہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے 6 کھلاڑی منفی آگئے۔
ان میں محمد حسنین، شاداب خان ، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اظہر علی ، بابر اعظم، عابد علی اسد شفیق شامل فہیم اشرف ، فواد عالم ،افتخار احمد، امام الحق خؤشدل شاہ، فاسٹ بولرز میں محمد عباس،موسی خان،شاہین شاہ آفریدی ،یاسر شاہ ، سہیل خان ،عثمان شنواری اور نسیم شاہ، روحیل نذیر سرفراز احمد ، شان مسعود انگلینڈ جانے والی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اعلان کردہ کھلاڑی اور11رکنی اسپورٹ اسٹاف اتوار کے روز مانچسٹر روانہ ہوں گے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ لاجسٹک چیلنجز کے سبب ہمیں ان غیرمعمولی حالات میں مشکلات کا سامنا تھا مگرہم نے اس سارے عمل میں بہت کچھ سیکھا ہے۔