Saturday May 18, 2024

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، ملک کے ایک اور شہر میں پی ایس ایل 6 کے میچز کروانے کا اعلان

پشاور (اویب ڈیسک) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے زلمی فینز کو بڑی خوشخبری سنادی۔ انہوں نے زلمی فینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وعدے کے مطابق پشاور سٹیڈیم میں پی ایس ایل 6 کے میچز منعقد کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پی سی بی اور اور خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے کہ رواں برس پی ایس ایل 5 کے میچز لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کراچی کے سٹیڈیمز میں کرائے گئے تھے۔ اس سے قبل ہونے والے سیزنز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے جبکہ فائنل میچز لاہور اور کراچی میں کرائے جاتے رہے ہیں۔

FOLLOW US