Monday January 20, 2025

وہاب ریاض نے پاکستانیوں کے سب سے پسندیدہ کرکٹر کوبہترین پی ایس ایل الیون سے باہر نکال دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی فاسٹ بالر وہاب ریاض نے پی ایس ایل کی آل ٹائم بیسٹ الیون کا انتخاب کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو نظر انداز کردیا ۔ انہوں نے کامران اکمل، بابراعظم، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ،محمد نواز،عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی کے ساتھ خود کو بھی شامل رکھا مگر وہ 40 سالہ شاہد آفریدی کو بھلا بیٹھے جن کا سپن بائولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے پی ایس ایل میں اہم کردار رہا ہے جس کا ثبوت ان کی 44 میچوں میں 39وکٹیں بھی ہیں اور صرف محمد نواز ان سے زائد وکٹیں لینے والے سپنر ہیں۔ وہاب ریاض نے شاہد آفریدی کا 158کا مضبوط سٹرائیک ریٹ اور 35 چھکے بھی پیش نظر نہیں رکھے جو کہ 2017ء میں پشاور زلمی کی ٹائٹل جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

FOLLOW US