Sunday May 19, 2024

بابراعظم کا Googleپر راج۔۔!! پاکستانی کپتان کو سرچ کیے جانے کی شرح میں بے پناہ اضافہ، شاندار خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور بیٹسمین بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محدود اوورز والے کھیل کے کپتان بابر اعظم کچھ عرصے سے گرین شرٹس کے انتہائی مایہ ناز بلے باز رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ دائیں ہاتھ سے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنے والے یہ پاکستانی کھلاڑی نہ صرف پاکستانی شایقین بلکہ غیر ملکی انٹرنیشنل کرکٹرز میں بھی مقبول اور پسندیدہ ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے بابر اعظم سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ہے،

سرچ انجن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گوگل سرچ انجن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مجموعی کھیلوں سے متعلق تلاش میں 150 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ صرف کرکٹ کی تلاش میں 160 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان سپر لیگ (PSL) سے متعلق تلاش میں بھی 55 فی صد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی اپنے پسندیدہ کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق ہمیشہ متجسس رہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جاننے کے مشتاق رہتے ہیں، بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فی صد اضافہ بتاتا ہے کہ وہ 2019 میں تیزی سے مقبول ہونے والی اسپورٹ سیلی بریٹیز میں سے ایک تھے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ لوگوں نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف سے متعلق بھی بہت اشتیاق ظاہر کیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشد لطیف سے متعلق تلاش میں 149 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2019 کے دوران کھیلوں سے متعلق جو ٹاپ ٹرینڈ چل رہے تھے، حیران کن طور پر کرونا وائرس وبا کی وجہ سے 2020 کے آغاز ہی سے اس میں 60 فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ لائیو کھیلوں کی دنیا تو مکمل طور پر منجمد ہو چکی ہے۔ پرانے میچز کی ہائی لائٹس اور کھیلوں سے متعلق شوز کے سوا کھیلوں کے افق پر کوئی مواد نہیں تھا جس کی وجہ سے لوگوں کی دل چسپی میں اتنی کمی آئی۔

FOLLOW US