Tuesday May 21, 2024

حارث سہیل کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے انکار کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) حارث سہیل کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے انکار کی اصل وجہ سامنے آگئی، قومی کرکٹر ہمیشہ اپنی بیٹی کو ہر دورے پر اپنے ساتھ رکھتے ہیں، تاہم کرونا وائرس کے باعث دورہ انگلینڈ پر ایسا ممکن نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق قوی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے انکار کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حارث سہیل میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حارث سہیل کی ایک بیٹی اسپیشل چائلڈ ہے۔ حارث سہیل اپنی بیٹی کو ہر دورے پر اپنے ساتھ رکھتے ہیں، تاہم اب کرونا وائرس کے باعث دورہ انگلینڈ پر ان کیلئے بیٹی کو اپنے ساتھ لے جانا ممکن نہیں تھا۔

حارث سہیل کیلئے اپنی بیٹی سے دور رہنا مشکل تھا، اسی لیے انہوں نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کر لی۔ واضح رہے کہ محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لئے دستیابی سے معذرت کرلی ہے۔ اس بات کی پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کی ہے۔ محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی۔ پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر اسپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

FOLLOW US