لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کابیٹنگ کوچ جبکہ لیگ اسپنر مشتاق احمد کوٹیم کااسپن بائولنگ کوچ اورمینٹورمقررکردیاہے۔پی سی بی نے اپنی پریس ریلز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین بیٹسمین اورسابق کپتان یونس خان کودورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کابیٹنگ کوچ مقررکردیاگیاہے۔اس موقع پریونس خان کاکہناتھاکہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کرکچھ بھی نہیںاورایک بارپھرملک کی نمائندگی کاموقع ملنامیرے لیے اعزاز ہے ،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنے تاثرات کااظہارکرتے ہوئے کہا
کہ یونس خان کی ساکھ اوران کاریکارڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتیں نکھارنے اوربہترین کرکٹربننے میں اہم کرداراداکرے گا۔چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کاکہناتھاکہ انہیں خوشی ہے کہ یونس خان جیسے قدآور اورشانداربیٹنگ ریکارڈ کے حامل کرکٹر نے اس اہم دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے پررضامندی ظاہر کی ہے۔
Younis Khan appointed Pakistan batting coach for England tourhttps://t.co/dJqvROCHHC pic.twitter.com/McxOF4QCBH
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 9, 2020