Monday January 20, 2025

ڈیرن سیمی آئی پی ایل کے دوران بھی نسلی امتیاز کا نشانہ بنے

بارباڈوس (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کےمایہ ناز آل رائونڈز ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران انھیں نسلی امتیاز کا نشانہ بنایاجاتا رہاہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انھوںنے کہا کہ وہ حیدر آباد سن رائزرز کی جانب سے کھیلا کرتے تھے اور سر ی لنکا سے تعلق رکھنے والے پریرا بھی ان کے ساتھ ہی تھے ۔ہمیں ” کالو” کہہ کر پکارا جاتا رہا۔ میں نے اس لفظ کا مطلب پتہ لگانے کی کوشش کی تو کسی نے بتایا کہ اس کا مطلب ” طاقتور گھوڑا ” ہے۔ لیکن اب مجھے پتہ چلا ہے کہ وہاں پر مقامی زبان میں کالو کسی انتہائی کالے آدمی کو کہتے ہیں،مجھے نسلی امتیاز کے اس واقعے پر بے حد غصہ اور دکھ ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرن سیمی نے چند روز قبل بھی آئی سی سی کے سامنے امریکہ میںسیاہ فام کے قتل کے واقعے پر نسلی امتیاز کےخلاف آواز اٹھائی تھی۔

FOLLOW US