Thursday April 25, 2024

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پاکستان آنے کی خبر کی حقیقت کیا نکلی؟؟؟ چونکا دینے والا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کےلیےغیر ملکی ٹیموں کی آمد کو لے کر خاص جوش دیکھنے میں آرہاہے تو دوسری جانب پاکستان کے مجوزہ دورہ کے لئے ویسٹ انڈیز کا سکواڈ بھی پورا نہیں ہورہا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پہلے ہی دورہ پاکستان کےلے پانچ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر مجبور ہے ۔جبکہ دوسری جانب کپتان جیسن ہولڈر بھی سکواڈ سے اپنا نام واپس لینے پر غور کررہے ہیں۔جس پر بورڈ کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان آکر تین ٹی ٹوئنی میچزکھیلنے کےلئے ہفتے کی شب پاکستان پہنچنا

ہے۔ تاہم ابھی تک 15رکنی سکواڈ کو فائنل نہیں کیا جا سکا۔ٹیم میں آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن اور سیموئل بدری جیسے پرانے کھلاڑیوں کی شرکت یقینی ہے۔ مہمان ٹیم دورے کا آغاز یکم اپریل کو پہلے ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔ سیریز کے تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں۔

FOLLOW US