Saturday April 27, 2024

پی ایس ایل کی کامیابی پر ایک سب کا پسندیدہ بھارتی کرکٹر خوشی سے جھوم اٹھا۔۔ پاکستانیوں کو کیا پیغام دے ڈالا؟؟ہر کوئی حیران

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز اور ماضی کے انتہائی پھرتیلے فیلڈر محمد کیف نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا ظہار کر ڈالا ہے اور پاکستانیوں کو پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددی ہے ۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں محمد کیف نے کہا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔ محمد کیف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بھوکی پاکستانی قوم کو اس خاص لمحے کی خصوصی مبارکباد۔ دعا ہے کہ پاکستان میں

امن و امان کا بول بالا ہو اور یہاں کرکٹ میچز کا انعقاد بھی ہوتا رہے۔ محمد کیف کے اس خوبصورت پیغام پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

FOLLOW US