Monday January 20, 2025

ایک بار پھر خوشیوں کی پَری کی شعیب ملک اور ثانیہ مزرا کے گھر آمد،پوری دُنیا میں موجود مداح مبارکباد دینے لگے

سیالکوٹ ( ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا اور شعیب اختر کے گھر مین خوشیوں کا سماں ، دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو مبارکبادیے دینے لگے جبکہ چاہنے والوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا تانتہ بندھ گیا ہے اور اپنی پسندیدہ جوڑی کو مبارکباد دینے کا سلسہ شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کے ہی روز دس سال قبل پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں آج اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ رپر شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دسویں شادی کی کامیاب سالگرہ پر مبارکبار دی گئی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک بچہ بھی ہے ، بیچ میں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سیالکوٹ آنے پر منع کیا گیا تھا جس پر دونوں میاں بیوی کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا ، اسی دوران اہم میچز کا سلسلہ بھی جاری تھا جس چھوڑ کر شعیب ملک اپنی اہلیہ کو منانے کی خاطر دبئی بھی گئے تھے، تاہم خاندان کے افراد کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی بعد ازاں دونوں میاں بیوی کی جانب سے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا گیا تھا، دونوں کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ دونوں اپنی زندگی کو ہنسی خوشی جی رہے ہیں اس لیے مداح اس طرح کی منفی افواہوں کی جانب کان نہ دھریں ۔

FOLLOW US