Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز:قومی کرکٹر تنخواہوں میں کمی کے لیے ہو جائیں تیا ر کیونکہ ۔۔۔۔ خبر نے تمام کرکٹرز پر بجلی گرا دی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر تمام کھلاڑیوں کو پے کٹ کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ ابھی تو پی سی بی نے اپنا پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ موجودہ کنٹریکٹ جاری رہیں گے اور معاوضے بلا تاخیر ملیں گے لیکن مستقبل کا انحصار آئندہ کی صورت حال پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مالی مسائل سے دو چار ہو رہی ہے، کرکٹ ہو نہیں رہی اور نہ ہی ریوینیو آ رہا ہے، ایسی صورت حال میں پے کٹ کے حوالے سے سب کو تیار رہنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئندہ کنٹریکٹ کے لیے صورت حا ل کا جائزہ لیکر جو بھی فیصلہ کرے گا وہ سب کے لیے ہی ہو گا۔کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال بہت مشکل ہے، کوئی نہیں جانتا کہ یہ صورت حال کب تک رہنی ہے، اس لیے سب کو ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے تاکہ جونہی سرگرمیاں شروع ہوں اس کے لیے تیار ہوں، یہی وجہ ہے کہ ابھی آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US