ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سلیبریٹی بن جانے میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جس ڈھیر سارے روپے کےلئے آپ دن رات محنت کرکے ایک مقام حاصل کر تے ہیں۔ تو اس مقام پر پہنچنے کے بعد بسا اوقات بڑے روپے کی آفر ز ٹھکرا بھی دی جاتی ہیں۔ ایسا ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کیا۔ بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان ویرات
کوہلی نے با لی ووڈ اداکارہ دپیکا کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیاہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ایک بڑا برانڈ بن چکے ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں بے شمار پراڈکٹس کا برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔تاہم خبر گردش کررہی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ بھارتی روپے کا اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب انہوں نے سپانسر کئے گئے اشتہار میں دپیکا کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا ۔ تا ہم ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے سپانسرشپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بظاہر اس آفرکو ٹھکرائے جانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آرہی تاہم ممکنہ طورپر اس کی وجہ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرکا کے دپیکا کے ساتھ اختلافات ہوسکتے ہیں۔