کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی کی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کراچی میں پختونوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کل کے فائنل میں ہمیں بھرپور سپورٹ ملے گی ۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں آکر کرکٹ کو انجوائے کیا ۔ اور میں شائقین سے یہی کہوں گا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھیں۔ اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں ۔ انھوںنے کہا کہ اس ایونٹ کے بعدپاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی ۔ لیکن میں زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکوں گا ۔ انھوںنے کہا کہ پشاور زلمی کے آخری پانچ میچز ہمارے لئے ناک آئوٹ بنا رہا ۔
