Monday January 20, 2025

دنیائے کرکٹ کے سب سے بہترین آل راونڈر نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کا عندیہ دے دیا

آکلینڈ:نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جیمز نیشم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے اگلے سیزن میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مداح نے جمیز نیشم سے پوچھا کہ کیا وہ اگلے سال پی اس ایل میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں؟۔ پرستار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نیشم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وہ پر امید ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پی ایس ایک اعلی اور عمد ہ ٹورنامنٹ ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے سیمی فائنل اور فائنل میچز معطل کردیئےتھے اور اب ممکنہ طور پر اگلے سال پی ایس ایل سے قبل لیگ کے بقیہ میچز کروائے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US