Wednesday October 23, 2024

نہ ڈرنے والے، نہ جھکنے والے!کرونا کے باوجود پاکستانیوں کی آنکھوں میں صرف اللہ کا خوف دیکھا ۔ڈیرین سیمی کاجاتے جاتے دبنگ پیغام ، پوری دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کی منسوخی کے اعلان کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی وطن واپس لوٹ گئے تاہم واپسی سے قبل انہوں نے پاکستانیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پہلی بار پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی،

میں پشاور زلمی فیملی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی سمیت تمام فرنچائز کے کرکٹرز وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ معین علی اور عمران طاہر کل تک چلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے ملتوی ہونے والی لیگ کے بعد پی سی بی حکام اور فرنچائز نے کرکٹرز کو گھر اور وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت گزشتہ رات سے غیرملکی کھلاڑیوں کی روانگی شروع کی گئی۔ آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی نے تو ماسک کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں پی ایس ایل کی خوشگوار یادوں کے ساتھ ’گڈ بائے‘ کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے باوجود پی ایس ایل میچز کا انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے تمام پاکستانیوں کو بھی ان خوبصورت الفاظ کے ساتھ الوداع کہا کہ ‘دوبارہ ملنے تک اپنا خیال رکھیں۔‘پشاور زلمی اور پاکستان میں ٹیموں کے سپورٹ سٹاف، میچ ریفریز سمیت پروڈکشن کمپنی کے حکام کی روانگی بھی جاری ہے، ملتان سلطانز کے معین علی آج رات جبکہ عمران طاہر کل چلے جائیں گے۔

FOLLOW US