Monday January 20, 2025

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں بہترین اوسط کے حامل بلے باز بن گئے

لاہور: قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم از کم50اننگز کھیلنے والے بلے بازوں میں بہترین اوسط کے حامل بلے باز بن گئے ہیں ۔بھارت کے ویرات کوہلی، سابق ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی،آسٹریلیوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور دنیا کے کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی بلے باز کرس گیل بھی اس فہرست میں ان سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔ 25سالہ بابر اعظم اب تک136ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں 43.33کی اوسط سے4810رنز سکور کرچکے ہیں ،بھارت کے لوکیش راہول 118اننگز میں42.02کی اوسط سے4076رنز سکور کرکے دوسری پوزیشن پر موجود ہیں،

بھارتی کپتان ویرات کوہلی266ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں41.20کی اوسط سے8900رنز بنا کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں،سابق بھارتی کپتا ن مہندرا سنگھ دھونی نے283ٹونٹی ٹونٹی اننگز39.91کی اوسط سے6621رنز کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے،نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے68اننگز میں39.66کی اوسط سے2221رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں،آسٹریلیوی بلے باز ڈارسی شارٹ 83اننگز میں39.38کی اوسط سے2954رنز بنا کر چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں،آسٹریلیا کے شان مارش182ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں38.75کی اوسط سے6124رنز بنا کر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں،ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل396ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں38.20کی اوسط سے13296رنز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پرموجود ہیں،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر279اننگز میں37.93کی اوسط سے9218رنز بنا کر نوویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ،سابق جنوبی افریقی بلے باز ایچ ڈی ایکرمین55اننگز میں37.72کی اوسط سے1811رنز سکور کرکے اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں سب سے چونکا دینے والی بیٹنگ اوسط کرس گیل کی ہے جنہوں نے 13000سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے کے باوجود اپنی بیٹنگ اوسط اتنی بہترین رکھی ہوئی ہے۔

FOLLOW US