Monday January 20, 2025

آخری اوورز میں میچ ہاتھ سے نکل گیا، پشاور زلمی کو اپنے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ملتان سلطانزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو3 رنز سے ہرادیا ۔ ملتان سلطانز کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی۔ کامران اکمل اور امام الحق نے اوپننگ کی، کامران اکمل چند گیندوں بعد ہی 2 رنز پر آؤٹ ہوگئے ان کی جگہ وہاب ریاض آئے اور وہ بھی ٹک نہ سکے جو کہ تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عمر امین نے 23 گیندوں پر 29 رنز سکور کیے اور معین علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے،اس کے بعد تجربہ کار شعیب ملک نے امام الحق کا ساتھ دیا اور سکور کو 126 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے امام الحق کیچ آؤٹ ہوگئے۔

زلمی کو محض 2 رنز کے فرق سے پانچواں نقصان ہوا اور حیدر علی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ 130 کے مجموعی سکور پر علی شفیق نے اپنے اوور میں دوسری وکٹ لیتے ہوئے شعیب ملک کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا، انہوں نے 30 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد سلطانز کے باؤلرز کا پلڑا بھاری ہوگیا اور انہوں نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے زلمی کی ہدف تک پہنچنے کی رفتار کو سست کردیا، اس دوران حماد اعظم بھی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔آخری اوور میں پشاور زلمی کو فتح کے لیے 15 رنز درکار تھے جنہیں نچلے نمبر کے بلے بازوں کے لیے سکور کرنا مشکل تھا، لیکن علی شفیق کی دو نو بالز اور ایک چوکے نے زلمی کے جیت کے امکانات کو پھر روشن کردیا اور میچ سنسنی خیز ہوگیا۔ تاہم پشاور کے کھلاڑی اس موقع کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔،وں ملتان سلطانز نے یہ میچ 3 رنز سے اپنے نام کرلیا۔شاندار بلے بازی پر ملتان کے ذیشان اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے 27ویں میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نئی اوپننگ جوڑی روہیل نذیر اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 32رنز کی ساجھے داری قائم کی، لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے پاکستان انڈر19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر 14رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے عقب میں کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد ذیشان کا ساتھ دینے کپتان شان مسعود آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں، ذیشان اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔

سکور 92 تک پہنچا تو ذیشان 52رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن سلطانز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند ہی راحت علی نے ہی اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔روی بوپاری بھی ٹیم کے کام نہ آئے اور صرف پانچ رنز بنانے کے بعد نوجوان عامر کی میچ میں پہلی کی وکٹ بن گئے،شان مسعود نے 28رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پوویلین سدھارے،اس موقع پر شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں نے مل کر اسکور کو 134تک پہنچا دیا، شاہد آفریدی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے جو 19رنز بنا سکے۔ آخری اوور میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو 154رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، انہوں نے 30رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے تین جبکہ عامر خان، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں کیونکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب انکے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

ملتان سلطانز نے بھی اپنی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں بھی وطن واپس لوٹ جانے والے کھلاڑیوں جیمز ونس اور رلی روسو کی خدمات میسر نہیں۔رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج نیشنل سٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں اور خالی سٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔وائرس کے خطرے کے سبب پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس میں لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور کوچ جیمز فوسٹر بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US