Saturday November 30, 2024

”ڈیرن سمی کے بعد بین ڈنک کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ۔۔۔“کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کیخلاف شاندار پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر بین ڈنک کو پاکستان کی اعزازی شہریت سے نوازنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے بین ڈنک کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ ”میرے خیال سے ہمیں بین ڈنک کو بھی اعزاز شہریت دیدینی چاہئے۔ ہمیں چاہئے کہ انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیں کیونکہ میری خواہش ہے کوئی پاکستانی بلے باز بھی ایسی پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرے۔ رواں سیزن میں شاداب خان کے علاوہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کو ایسی پاور ہٹنگ کرتے نہیں دیکھا۔ بین ڈنک بالکل مختلف کلاس کی طاقت ہیں جنہوں نے شاندار اننگز کھیلی۔

“رمیز راجہ نے اس موقع پر کراچی کنگز کی اس غلطی کا ذکر بھی کیا جس کے باعث بین ڈنک کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا ”کراچی کنگز نے یہ جانتے ہوئے بھی بین ڈنک کیخلاف دو بائیں ہاتھ کے سپنرز کا استعمال کیا کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ کراچی کو کوئٹہ کے تجربے سے سیکھتے ہوئے اسامہ میر کو موقع دینا چاہئے تھا۔ یہ ممکن تھا کہ اسامہ میر بھی خاصے مہنگے ثابت ہوتے لیکن وہ دراز قد ہیں اور ان کی گگلی ڈنک کیخلاف کام کر سکتی تھی۔ میرا ماننا ہے کہ کراچی کنگز نے یہاں ایک بڑی تکنیکی غلطی کی۔“سابق کرکٹر نے مزید کہا ”متبادل فیلڈر محمد رضوان نے اس وقت بین ڈنک کا کیچ چھوڑا جب لاہور کو جیت کیلئے مزید 104 رنز درکار تھے اور یہی لمحہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ اگرچہ محمد رضوان بہت زبردست فیلڈر ہیں مگر یہ بین ڈنک کا دن تھا اور کیچ ڈراپ ہونے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اور شاندار اننگز کھیلی۔“

FOLLOW US