لاہور (نیوزڈیسک): نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے راؤ عمر نام کا ایک آدمی رکھا ہوا ہے،جو پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کے اربوں کروڑوں کے ٹھیکے اور کاموں میں آگے آگے رہتا ہے۔ کھانا کس نے سپلائی کرنا ہے اور کھانا کہاں سے آنا ہے یہ سب کام
وہی دیکھتا ہے ، پی ایس ایل تھری میں گلی گلی میں جوا ہو رہا ہے، قوم کو جوے کی لت لگائی جا رہی ہے۔ یہ انتہائی گھٹیا کام ہو رہا ہے ایسے نہیں ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا ریفرنس تیار پڑا ہے اس پر کام نہیں ہو رہا۔ نجم سیٹھی کو چاہئیے کہ قوم سے معافی مانگے، کیونکہ یہ ایک قابل نفرت کام ہے ۔ ان کو چاہئیے کہ اگر جوا ہو رہا ہے تو ان تمام بندوں کو سامنے لائیں
https://www.facebook.com/24NewsHD.tv/videos/2139826562897787/