Monday January 20, 2025

ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کی ٹیم سے مستقل طور پر سائڈ لائن کر دیے جانے کی قیاس آرائیاں

راولپنڈی : جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی کے درمیان مبینہ طور پر شدید اختلافات، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے پی اسی ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ میں نے سیکھا ہے کہ آپ اس وقت تک اہم ہیں جب تک کہ آپ اپنا کردار مکمل نہیں کرتے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان کے اس ٹویٹ کے بعد صارفین میں شدید تشویش کی لہر توڑ گئی ہے۔ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ آپ ہمیں کروڑوں پاکستانیوں میں ہمیشہ عزیز رہیں گے اور آپ کو کبھی نہیں بھولا جائیگا۔

واضع رہے کہ آج کے روز پی ایس ایل فائیومیں پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑی کراچی کنگز کے خلاف کپتانی نہ کرسکے اور کپتانی پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کو ریسٹ دیا گیا اور انکی جگہ کارلوس بریتھویٹ کو کھیلایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کو انکے بے مثال کارکردگی پر پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کے نوازا جائیگا۔ اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انکے اور جاوید آفریدی کے مابین شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US