Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز! پاکستان سے ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی، ٹورنامنٹ کے نئے وینیو کا اعلان کر دیا گیا

نئی دہلی : بھارت نے ایشیاء کپ 2020 کو پاکستان میں کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ دے دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ساروو گنگولی کا کہنا ہے کہ رواں برس ہونے والا ایشیا کپ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نہیں جاسکتے، دبئی میں کھیلنے سے پاکستان اور بھارت میچز آپس میں کھیل سکیں گے۔ یاد رہے کہ ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 3 مارچ کو دبئی میں ہوگا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ کرکٹ ایشیاء کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کے خدشات بڑھنے لگے تھے جب کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی اس حوالے سے عندیہ دے چکے تھے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی ٹیم کے آنے کی کوئی امید نہیں ہے، اگر ایشین کرکٹ کونسل پڑوسی ملک کے بغیر ہی ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلے تو الگ بات ہوگی، لیکن اگر بھارت کو شرکت کرنا ہے تو وینیو پاکستان کے بجائے کوئی اور ہوگا۔ ہمیں اس چیز کا بھی خیال رکھنا ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کی آمدن متاثر نہ ہو،اس سے واضح ہے کہ نیوٹرل وینیو کی ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد کے وقت یہی کہا گیا تھا کہ ڈیل کے نتیجے میں ایشیا کپ وہاں منتقل کردیا جائے گا البتہ پی سی بی اس تاثر کو مسترد کر چکا ہے۔واضح رہے کہ 2018 ء میں بھارت میں شیڈول ایشیاء کپ میں پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پرشرکت سے انکارکردیا تھا جس کے بعد اسے متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل میدانوں میں کروانا پڑا تھا۔

FOLLOW US